گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں آج دن 12 بجے جی بی کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آج گلگت بلستستان کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ مرکز کی حکمراں سیاسی جماعتیں ن لیگ اور پی پی پی، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان کی حمایت کریں گی۔
آئی ایم ایف، پاکستان کا 3 ارب ڈالر قرض پروگرام منظور
رات گئے گلگت بلتستان اسمبلی کے پی ٹی آئی ہم خیال گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا جو وزیر اعلیٰ جی بی کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا چکے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے والے افراد کو آج صبح 10 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی۔ تحریکِ انصاف کے ہم خیال گروپ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی اکثریت زبردستی اقلیت میں بدل دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے والے ہم خیال گروپ کے اراکین کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھی اراکینِ اسمبلی کو کروڑوں کی اسکیموں کا لالچ دیا گیا ہے۔ جو ساتھ نہیں دیتے، انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
ہم خیال گروپ کا کہنا ہے کہ ہم گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار مؤثر طریقے سے نبھائیں گے۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے والے ہم خیال اراکین میں راجہ زکریا، جاوید منوا اور راجہ اعظم خان شامل ہیں۔