عالمی عدالت انصاف کےفیصلےکےتناظرمیں کلبھوشن یادیوکوقونصلررسائی دی گئی،ترجمان دفترخارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی آج دی جائے گی۔وزارتِ خارجہ
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی آج دی جائے گی۔وزارتِ خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو پاکستان کی جانب سے قونصلر  رسائی دینے کےمعاملے پردفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کوقونصلر رسائی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اورپاکستانی قوانین کے تحت دی گئی ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  پاکستان نے بے خوف ماحول میں بھارتی جاسوس کوقونصلر رسائی فراہم کی ،کلبھوشن یادیوبھارتی خفیہ ایجنسی راء کاجاسوس اور بھارتی نیوی کاحاضر سروس کمانڈر ہے ، بھارتی درخواست پربات چیت کے لیے زبان پرکوئی پابندی عائد نہیں کی گئی جبکہ قونصلر رسائی  کے موقع پرپاکستانی حکام بھی موجود تھے ،ترجمان کے مطابق  بھارتی ناظم الامورگورواہلووالیہ نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کی  اور ملاقات کو شفافیت اورطے شدہ طریقہ کارکے تحت ریکارڈ کیاگیا۔دفترخارجہ کے مطابق کلبھوشن یادیوپاکستان کی تحویل میں رہے گا، کلبھوشن یادیو کوپاکستان میں دہشت گردی ، تخریب کاری اورجاسوسی کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔

Related Posts