کیا گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے؟ اہم خبر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے؟ اہم خبر
کیا گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے؟ اہم خبر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں امکان ہے کہ گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گندم کی ایکسپورٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق درآمدی یوریا کھاد کی سبسڈی پر بھی بات چیت ہوگی، نیز سبسڈی کے لیے وفاق اور صوبوں میں 50،50 فی صد شیئرنگ پر غور ہوگا۔1263 میگا واٹ کے تھرمل پلانٹ کی کمیشننگ کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا،

اس کے علاوہ فوجی بن قاسم کھاد کارخانے کو گیس دینے کی سمری پر بھی غور ہوگا، اور ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

Related Posts