بھارت، ممبئی میں ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم جاری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں تاریخ کے مایہ ناز مسلم حکمران ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی حکمراں سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے باغ کا نام رکھنے سے قبل ہی اس پر احتجاج کیا تھا۔ مہاراشٹر کے وزیر منگل پربھات لودھا نے ممبئی کے نگراں وزیر کی حیثیت سے ہدایات جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حرمِ مکہ میں دنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کرنے کا فیصلہ

منگل پربھات لودھا نے ضلع کلکٹر کو حکم دیا کہ ممبئی کے مضافاتی علاقے میں ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ سے یہ نام ہٹائیں۔ پارک کا نام شو سینا کی زیر قیادت مہاراشٹر وکاس اتحاد (ایم وی اے) حکومت کے دور میں رکھا گیا تھا۔

موجودہ حکمراں سیاسی جماعت بی جے پی نے باغ کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھنے کی مخالفت کی تھی۔ مقامی ایم پی کے مطالبے پر غور کے بعد ملاڈ میں واقع پارک سے ٹیپو سلطان کا نام ہٹانے کا حکم دے دیا گیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان کے بعد نگراں وزیر ممبئی منگل پربھات لودھا کو عوام کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا سامنا ہے۔ بعض مسلم سوشل میڈیا صارفین نے منگل پربھات لودھا کو برا بھلا بھی کہا تاہم ہندو شدت پسندوں نے وزیر موصوف کے اقدام کی تعریف بھی کی۔

 

Related Posts