گیلپ سروے نے پاکستان میں خودکشی کے رجحان پر رپورٹ شائع کردی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
گیلپ سروے نے پاکستان میں خودکشی کے رجحان پر رپورٹ شائع کردی
گیلپ سروے نے پاکستان میں خودکشی کے رجحان پر رپورٹ شائع کردی

اسلام آباد: عالمی سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے نے پاکستان میں خودکشی کے رجحان کے حوالے سے سروے  رپورٹ شائع کردی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  گیلپ سروے نے بتایا کہ ہم نے خودکشی کے رجحان پر آن لائن سروے منعقد کیا۔ 

گیلپ پاکستان کے مطابق 7 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ خودکشی کی کوشش کرنے والے اشخاص کو جانتے ہیں یا ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جو خودکشی کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

سروے رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں خودکشی کے رجحانات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ موجودہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث جزوی اور مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جس سے بے روزگاری، معاشی بدحالی اور غربت میں اضافہ ہوا۔

مستحقین کی امداد کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں قابلِ قدر اقدامات اٹھائے گئے، تاہم پاکستان میں خودکشی کے رجحانات میں اضافےسے اندازہ ہوتا ہے کہ مستحقین کی امداد کیلئے مزید کاوشوں کی ضرورت ہے۔

Related Posts