افغانستان کے 5اہم اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Agreement with banned TTP: Is peace possible with release of its member?

کابل: طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے مختلف صوبوں کے 5اہم اضلاع میں حکومتی فورسز سے کنٹرول حاصل کرکے اپنی رواداری قائم کرلی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں لکھا کہ زابل، اورزگان، غزنی اور نورستان کے اہم اضلاع کا کنٹرول حکومتی فورسز کو پسپا کرکے حاصل کرلیا ہے۔

قبل ازیں طالبان کی جانب سے میدان وردک، بغلان اور لغمان کے چار اضلاع میں بھی اپنی رٹ قائم کرنے کا دعویٰ کیا تھا،، مجموعی طور پر اگر دیکھا جائے تو 9 اضلاع پر طالبان کی مکمل حکمرانی قائم ہوچکی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے سے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کا کہنا تھا کہ طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں، مذکورہ علاقوں میں افغان سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت پسپائی اختیار کی ہے۔

افغان میڈیا کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ طالبان جنگجوؤں نے زابل سمیت 5 صوبوں کے مختلف اضلاع میں داخل ہوکر سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا اور گھمسان کی جھڑپ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔

یاد رہے کہ امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلا کا آغاز ہوچکا ہے جس کی تکمیل 11 ستمبر تک مکمل ہوجائے گی، تاہم اس دوران طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے جس میں کئی محاذوں پر فتح طالبان کو حاصل رہی ہے۔

Related Posts