جی 7 سربراہان کورونا ویکسین کی 1 ارب خوراکیں غریب ممالک کو دینے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جی 7 سربراہان کورونا ویکسین کی 1 ارب خوراکیں غریب ممالک کو دینے کیلئے تیار
جی 7 سربراہان کورونا ویکسین کی 1 ارب خوراکیں غریب ممالک کو دینے کیلئے تیار

لندن: جی 7 ممالک کے سربراہان کورونا ویکسین کی 1 ارب خوراکیں غریب ممالک کو دینے کیلئے تیار ہیں جس کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی 7 ممالک میں دنیا کے اہم ترین اور معاشی طور پر مضبوط ممالک برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ کورونا جیسی عالمی وباء سے بچانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے جی 7 سربراہانِ مملکت کو ساحلی علاقے میں اجلاس کیلئے آمد پر خوش آمدید کہا۔ جمعے کے روز ملکۂ برطانیہ، شہزادہ چارلز، شہزادی کمیلا اور دیگر نے ایڈن پراجیکٹ میں جی 7 ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ 3 روز پر مشتمل جی 7 ممالک کا اجلاس کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے بعد معاشی بحالی کیلئے ایک بڑا موقع ہے۔ جی 7 کے اجلاس میں سربراہانِ مملکت سماجی فاصلے کی پابندی کرتے ہوئے ماسک پہنے بغیر ایک راؤنڈ ٹیبل کے اردگرد بیٹھے نظر آئے۔

صنفی مساوات، سرسبزوشاداب مستقبل کی تعمیر اور عدل و انصاف کی فراہمی سمیت دیگر موضوعات پر جاری جی 7 اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیرِ غور آئے۔ بورس جانسن کے مطابق جی7 اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کورونا ویکسینز کی تیاری اور لائسنس کے اجراء میں تیزی، علاج معالجے کی سہولیات میں بہتری اور کسی بھی آئندہ وباء کا علاج 100 روز کے اندر اندر تلاش کرنے کیلئے لائحۂ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا جس میں کورونا ویکسین کی خوراکیں دینے سے متعلق بھی فیصلہ سامنے آئے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ چین سے سائنو ویک کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

 بیجنگ سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز نمبر پی کے 6853 پاکستان میں سائنو ویک کی نئی کھیپ لے کر آئی، جو گزشتہ ماہ رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے  طیارہ کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں لے کر پاکستان پہنچ گیا

Related Posts