ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:آج پھر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالرکمی سے 1711 ڈالر فی اونس ہے، 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 615 روپے اضافے سے 129587 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل) کے دوران معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:سیلابی صورتحال کے باعث گندم کے بحران نے پھر سر اُٹھا لیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1.06 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41860.36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

Related Posts