سراج قاسم تیلی کی نمازِ جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Funeral prayers of Siraj Qasim Tali will be offered in Karachi today

کراچی :بزنس مین گروپ کے چیئرمین ، سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورڈائریکٹر پاکستان بیوریج لمیٹڈ سراج قاسم تیلی کی نمازِ جنازہ 10 دسمبر2020بروز جمعرات صبح دس بجے مسجدِ سہیم خیابانِ راحت فیز 6 ڈی ایچ اے کراچی میںادا کی جائے گی۔

کراچی چیمبر کے ترجمان کے مطابق مرحوم سراج قاسم تیلی دبئی میں منگل کے روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اس جہانِ فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔

پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر حنیف لاکھانی ، نائب صدر فرحان اشرفی، سینئر رہنما خورشید شیخ، ایم عثمان، اسلم موتن، بابو بھائی، دانش حنیف، خرم برارا اور دیگر ؎نے معروف صنعتکار و کاروباری رہنما سراج قاسم تیلی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں سینئر نائب صدر حنیف لاکھانی اور نائب نائب صدر فرحان اشرفی نے کہا کہ سراج قاسم تیلی کا انتقال بزنس کمیونیٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

سراج قاسم تیلی نے ہمیشہ بلاتفریق بزنس کمیونٹی کی خدمت کی اور ان کے مسائل کو حل کروانے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا تادیر قائم رہے گا۔

مزید پڑھیں: سراج قاسم تیلی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،عقیل کریم ڈھیڈھی

پائما کے عہدیداران اور اراکین مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ عزوجل سراج قاسم تیلی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور اہلخانہ کا صبر جمیل عطا فرمائے۔