کرم میں مورچہ بند لڑائی تاحال جاری، تازہ جھڑپوں میں مزید 80 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

کئی دن گزرنے کے باوجود کرم میں شیعہ سنی فساد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، تازہ حملوں میں مزید 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ضلع کرم میں 21 نومبر کو ایک مسافر قافلے پر حملے کے نتیجے میں 45 افراد کی ہلاکت کے بعد 22 نومبر کو ضلع کرم کے مختلف جگہوں میں جھڑپیں شروع ہوگئی جو آج بھی جاری ہیں۔

ان جھڑپوں میں متعدد دکانیں اور گھر جنگ کی زد میں آئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس، عسکری قیادت اور قبائلی عمائدین نے آج سیز فائر کیلئے کوششیں کیں جس کے نتیجے میں دو جگہوں پر مکمل سیز فائر ہوگئی تاہم اپر کرم کے دو جگہوں پر لڑائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

کرم میں شیعہ سنی فساد، خرابی کی جڑ کیا ہے؟

فریقین ایک دوسرے کو بھاری اور خودکار اسلحے سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ شام کے وقت گاؤں کنج علیزئی میں ماٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پیواڑ اور تری منگل، کنج علیزئی اور مقبل کے درمیان ابھی بھی کراس فائرنگ ہو رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تازہ جھڑپوں میں 80 افراد جاں بحق 150 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ ضلع کرم میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پچھلے دس روز میں 124 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق کرم ضلع میں ایک ہفتہ بعد انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال ہوگئی ہے، فور جی انٹرنیٹ سروس دو مہینے معطل رہی۔ پارا چنار ٹل مین شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر ہر قسم کی آمدورفت اور تجارت کیلئے بند ہے۔

Related Posts