پی سی بی میں بار بار تبدیلیوں سے بورڈ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے، مصباح الحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پی سی بی میں بار بار تبدیلیوں سے بورڈ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے، جس سے کرکٹرز اور منیجمنٹ میں بھی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے جو کہ اچھی بات نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیشہ پاک بھارت کرکٹ کو سیاست سے جوڑ دیا جاتا ہے، کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، پاکستان اور بھارتی بورڈ کو مل کر مستقل بنیادوں پر حل نکالنا چاہیے کہ آئی سی سی اور ایشیا کپ کا میزبان دونوں ملکوں میں سے ایک ہو تو کیا حکمت عملی بنانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارتی کنڈیشنز پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں، امید ہے پاکستان ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گا، بھارت میں کنڈیشن زبردست ہوتی ہے، کراؤڈ کا پریشر ہوتا ہے جس سے حوصلہ بھی ملتا ہے۔ ورلڈ کپ میں اہم کام 11 کھلاڑیوں کا انتخاب ہے جو کنڈیشن کو دیکھ کر سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران نے کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی سے مدد مانگ لی

مصباح الحق نے کہا کہ پی سی بی میں بار بار تبدیلیوں سے ملک میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے، جس سے کرکٹرز اور منیجمنٹ میں بھی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے جو اچھی بات نہیں ہے، جو بھی ادارہ ہو اس میں مستقل مزاجی ہونی چاہیے، پی سی بی میں بار بار تبدیلی سے کھلاڑی مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی نے فی الحال کوئی رابطہ نہیں کیا اگر رابطہ ہوگا تو دیکھوں گا کیا رول دیا جاتا ہے، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز پاکستانی اسپنرز کیلئے چیلنج ہوگی، سیریز میں اسپنرز کا رول بڑا اہم ہوگا۔

Related Posts