فرانسیسی صدر میکرون نے بیوی سے تھپڑ کھانے کی تردید کردی

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ یاہو)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے بین الاقوامی سطح پر ہلچل مچا دی ہے جس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی اہلیہ برجیٹ میکرون کو بظاہر ان کے چہرے پر ہلکا سا تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فرانس کے صدر میکرون نے واقعے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ کوئی سنجیدہ بات نہیں تھی محض ایک ہلکا پھلکا لمحہ تھا، بیوی اور شوہر کے درمیان معمول کی شرارت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسے ایک بڑا اسکینڈل یا بحران بنایا جا رہا ہے، حالانکہ یہ محض ایک مذاق تھا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدارتی جوڑا ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں طیارے سے اتر رہا تھا۔ جیسے ہی جہاز کا دروازہ کھلا، کیمرے نے ایک مختصر مگر حیران کن لمحہ قید کیا جس میں برجیٹ میکرون نے اچانک صدر میکرون کے چہرے کی طرف ہاتھ بڑھایا، جس پر صدر چونک گئے لیکن فوراً مسکرا کر مجمعے کی طرف ہاتھ ہلایا۔

یہ لمحہ کیمروں کی آنکھ سے محفوظ ہو کر چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ صارفین نے مختلف تبصرے کیے، کچھ نے اسے ’’تھپڑ‘‘ قرار دیا، تو کچھ نے اسے ازدواجی چھیڑ چھاڑ کا مظاہرہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ ان دنوں جنوب مشرقی ایشیا کے ایک ہفتے کے سفارتی دورے پر ہیں، جس کے دوران وہ انڈونیشیا، سنگاپور اور ویتنام کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ دورہ علاقائی تعاون، تجارت اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

Related Posts