ماجو میں فری آن لائن ایڈمیشن ٹیسٹ کی سہولت میں 15یوم کی توسیع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

muhammad ali jinnah university karachi admission 2020

کراچی: محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں فری آن لائن ایڈمیشن ٹیسٹ کی سہولت میں پندرہ یوم کی توسیع کردی گئی ،ڈاکٹر شوکت وصی کو اگلے سیمسٹر کے لئے ڈائریکٹر ایڈمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی  کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے یونیورسٹی کے اگلے سیمسٹر فال20میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ کی سہولت کے لئے فری آن لائن ایڈمیشن ٹیسٹ کی آخری تاریخ جو کہ 30جون کو ختم ہورہی تھی اس میں15جولائی تک توسیع کردی ہے جس کے بعد آن لائن ایڈمیشن لینے والے طلبہ کو ٹیسٹ فیس ادا کرنی ہوگی۔

ماجو کے صدر نے اس موقع پر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے ایسوسی ایٹ ڈین،ڈاکٹر شوکت وصی کو اگلے سیمسٹر کے لئے ڈائیریکٹر ایڈمیشن کا بھی اضافی چارج دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ماجو میں نئے سیمسٹر کے لئے آن لائن ایڈمیشن کا پروگرام رواں مہینہ کے دوران شروع کیا گیا تھا جس کے تحت اب تک آٹھ آن لائن فری ایڈمیشن ٹیسٹ منعقد کئے جاچکے ہیں۔

ماجو کے ایک ترجمان کے مطابق یونیورسٹی نے اگلے سیمسٹر کے لئے انڈر گریجویٹ ڈگری پروگراموں میں اس بار بی بی اے، بی ای،(الیکٹریکل انجینئرنگ) بی ای،( کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ) بی ایس، (سافٹ وئیر انجینئرنگ) بی ایس ،( کمپیوٹر سائینس) بی ایس،( نفسیات)بی ایس،( اکاونٹنگ اینڈ فنانس) اور بی ایس، (بائیو سائینسز) میں داخلوں کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ماسٹرز ڈگری پروگراموں میں ایم ایس،(مینجمنٹ سائنس) ایم ایس،(اکنامکس اینڈ فنانس) ایم ایس، (کمپیوٹر سائینس) ایم ایس، (سافٹ وئیر انجینئرنگ) ایم ایس،(الیکٹریکل انجینئرنگ) ایم ایس،(بائیو انفارمیٹکس) اور ایم ایس، (بائیو ٹیکنالوجی) میں داخلے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کے لئے ماجو نے اس بار کمپیوٹر سائینس، مینجمنٹ سائینس اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

مزید پڑھیں:اب تھوڑا گھبرالیں ؟

ماجو کی جانب سے اس بار کیرئیر ٹرانزیشن پروگرام کے تحت 14سالہ گریجویشن ڈگری رکھنے والے طلبہ کے لئے دو سالہ ڈگری پروگرام بی بی اے ، (ایم بی اے کی جانب لے جانے والا) بی ایس اور ماسٹرآف کمپیوٹر سائینس کے ڈگری پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

Related Posts