انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کی کار کو حادثہ، اسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف ایک برطانوی ٹی وی شو ‘ٹاپ گیئر’ کی ریکارڈنگ کے دوران کار حادثے کا شکار ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد موقعے پر ہی موجود ٹیم کی جانب سے دی گئی اور پھر ہوائی جہاز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سابق آل راونڈر کا اسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ اُن کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ کار کی رفتار تیز نہیں تھی۔ اُن کے زخمی ہونے کے بعد شو کی شوٹنگ روک دی گئی ہے اور ایسا بتایا جارہا ہے کہ اُس وقت تک شو کی شوٹنگ شروع نہیں کی جائے گی جبکہ تک کہ وہ مکمل صحت یاب نہیں ہوجاتے۔

یہ بھی پڑھیں:

فٹبال ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل، دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش آج آمنے سامنے ہونگے

خیال رہے کہ 2019 میں بھی اینڈریو فلنٹوف کی کار 125 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی تھی، اس دوران بھی آل راؤنڈر ٹاپ گیئر کی ایک قسط کی ریکارڈنگ کررہے تھے۔

Related Posts