سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کو سپرد خاک کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کو سپرد خاک کردیا گیا
سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کو سپرد خاک کردیا گیا

کراچی:سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کی نماز جنازہ عید گاہ گراونڈ ناظم آباد میں ادا کی گئی، تدفین سخی حسن قبرستان نارتھ ناظم آباد میں کی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ جبکہ مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے نماز جنازہ کی امامت کے فرائض انجام دیئے، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان،جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد عامر خان کی قیادت میں نماز جنازہ میں شریک تھا۔

مفتی نعیم کے صاحبزادے جامعہ بنوریہ کے سربراہ مفتی نعمان نعیم بھی موجود تھے،پی ایس پی کا وفد ڈاکٹر ارشد وہرہ کی قیادت میں پہنچا، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد بھی وفد کے ہمراہ پہنچے، مسلم لیگ ن کے وفد کی نہال ہاشمی قیادت کر رہے تھے۔

نماز جنازہ سے قبل امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے شرکاء جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا منور حسن کا نعرہ تھا کہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ ہو اور ملک میں اسلامی ماحول ہو،ان کا یہ ہی مشن اور مقصد تھااورہم اس مقصد کے لئے جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

ان کی رحلت کے بعد بھی استعمار کے خلاف جنگ بند نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ گو امریکہ گو کا نعرہ اسی طرح گونجے گا،ان کی رحلت سے دنیا بھر کی اسلامی تحریکیں اس فیض سے محروم ہوگئی ہیں۔

Related Posts