سیکریٹری خارجہ ڈھاکہ پہنچ گئیں، 13سال بعد ہونیوالے پاک بنگلہ دیش مذاکرات آج سے شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بنگلہ دیش
(فوٹو: ٹی آر ٹی گلوبل)

پاک بنگلادیش مذاکرات کا آغاز آج ڈھاکا میں ہو رہا ہے، جس کے لیے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ ڈھاکا پہنچ چکی ہیں۔ دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری اپنے اپنے وفود کی سربراہی کریں گے۔ یہ مشاورتی عمل 13 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا یہ سلسلہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد بحال ہو رہا ہے۔ آمنہ بلوچ کے ڈھاکا پہنچنے پر بنگلہ دیش کی جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر جنرل عشرت جہاں نے ان کا خیرمقدم کیا۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف باہمی امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری اپنے اپنے وفود کی قیادت کرتے ہوئے دو طرفہ گفتگو کی نگرانی کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں ہوا تھا، اور اب 13 سال بعد ہونے والا یہ اجلاس دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مشاورتی اجلاس میں باہمی امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

مشاورتی اجلاس کے بعد پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، جس دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔ اس اجلاس اور متوقع دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کی امید کی جا رہی ہے۔

Related Posts