سعودی عرب ڈویلپمنٹ فنڈ سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز فراہم کرےگا، شاہ محمود قریشی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سعودی عرب ڈویلپمنٹ فنڈ سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز فراہم کرےگا، شاہ محمود قریشی
سعودی عرب ڈویلپمنٹ فنڈ سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز فراہم کرےگا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ” سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ ” سے پاکستان کو 500 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان اور سعودی شہزادے محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات کا ماحول انتہائی دوستانہ تھا اور گرمجوشی دکھائی دے رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور محمد بن  سلمان نے افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں ان کی حالیہ رسائی کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

شاہ محمود نے کہا کہ وزیراعظم اور ولی عہد کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس کی رو سے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ایک اعلیٰ سطح رابطہ کونسل کا قیام معرض وجود میں آئے گا جس کے تحت ہمارے درمیان مستقبل میں ادارہ جاتی سطح پر ایک “اسٹرکچرڈ انگیجمنٹ پلان” ترتیب دیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کے مطابق، ان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے انہیں اگلے دس سال کے دوران، دس ملین، افرادی قوت درکار ہو گی جس کا زیادہ حصہ پاکستان سے لیا جائے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی  عرب کے درمیان 5 اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے، ایک معاہدہ “کوآرڈینیشن کونسل” کے قیام کے حوالے سے ہوا ہے۔ دو معاہدے بالترتیب قیدیوں کے تبادلے اور جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے طے پائے ہیں، ایک معاہدہ انسداد منشیات کے حوالے سے تھا۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق دوسرے معاہدے کی رو سے سعودی عرب پاکستان کو” سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے، 500 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرے گا، اس رقم کو پاکستان میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، آبی وسائل کی ترقی اور ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ کیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے او آئی سی اور اس کی آئندہ سمت کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے بھی اپنے سعودی ہم منصب کو جلد پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کیا ہے ۔ عید کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزیر خارجہ کے دورہ ء پاکستان کے خدوخال طے کرنے کیلئے سعودی افسران کا وفد پاکستان تشریف لائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی، فواد چوہدری کی پیشگوئی