وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر آج چین کیلئے روانہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ کے دورے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر آج چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

اس دوران دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ وسیع مشاورت کریں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ، بنی گالہ میں پولیس کا سرچ آپریشن

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیش رفت، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فلیگ شپ پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوگی، دونوں فریقین اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید برآں ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی ہوگا۔ اس دوران وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام وزیر خارجہ کے وفد کا حصہ ہوں گے۔

Related Posts