ٹریژری بلز میں 2 ارب 22 کروڑ 50 لاکھ کی ریکارڈ بیرونی سرمایہ کاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US dollar
US dollar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران ٹریژری بلز میں2 ارب 22 کروڑ 50 لاکھ کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹریژری بلز میں 95 فیصد سرمایہ کاری امریکا اور برطانیہ کی جانب سے کی گئی اور 53 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری میں سے 75 کروڑ 83 لاکھ ڈالر امریکا سے آئےاور 45 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری برطانیہ سے کی گئی۔

ٹریژری بل کی حالیہ نیلامی 15 جنوری کو ہوئی تھی جس کے ذریعے 53 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ ہوئی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ یہ اب تک کسی واحد نیلامی کی سب سے بڑی رقم ہے۔

حکومت نے 15 جنوری کی نیلامی کے دوران 11 کھرب روپے وصول کیے لیکن ٹریژری بلز کے ذریعے 2 کھرب 74 ارب روپے اکٹھے ہوئے،یوں رواں مالی سال کے دوران برطانیہ سے کی جانے والی سرمایہ کاری ایک ارب 39 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا سے کی گئی سرمایہ کاری 75 کروڑ 83 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ٹریژری بلز سے آنے والا سرمایہ حکومت کو ذخائر بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جبکہ حکومتی ذخائر4 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 18 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئےہیں۔

مزید پڑھیں: ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں 4کروڑ ڈالرکااضافہ، 18ارب 12 کروڑ ڈالر ہوگئے

تجزیہ کاروں اور ماہرینِ معاشیات کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری حکومت کے ذخائر بہتر بنانے میں معاون ہےتاہم اس بات کا بھی خدشہ ظاہرکیاجا رہا ہے کہ سرمایہ کاری کے یہ رقم ایک جھٹکے میں ملک سے باہر جاسکتی ہے جو ملک کی معیشت کے لیے تباہ کن ہوگا۔

Related Posts