اسلام آباد: پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران ٹریژری بلز میں2 ارب 22 کروڑ 50 لاکھ کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔
اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹریژری بلز میں 95 فیصد سرمایہ کاری امریکا اور برطانیہ کی جانب سے کی گئی اور 53 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری میں سے 75 کروڑ 83 لاکھ ڈالر امریکا سے آئےاور 45 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری برطانیہ سے کی گئی۔
ٹریژری بل کی حالیہ نیلامی 15 جنوری کو ہوئی تھی جس کے ذریعے 53 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ ہوئی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ یہ اب تک کسی واحد نیلامی کی سب سے بڑی رقم ہے۔
حکومت نے 15 جنوری کی نیلامی کے دوران 11 کھرب روپے وصول کیے لیکن ٹریژری بلز کے ذریعے 2 کھرب 74 ارب روپے اکٹھے ہوئے،یوں رواں مالی سال کے دوران برطانیہ سے کی جانے والی سرمایہ کاری ایک ارب 39 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا سے کی گئی سرمایہ کاری 75 کروڑ 83 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ٹریژری بلز سے آنے والا سرمایہ حکومت کو ذخائر بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جبکہ حکومتی ذخائر4 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 18 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئےہیں۔
مزید پڑھیں: ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں 4کروڑ ڈالرکااضافہ، 18ارب 12 کروڑ ڈالر ہوگئے