میرپور خاص: غیرملکی فوڈ فرنچائز پر مشتعل افراد کا پتھراؤ، فرنچائز کو آگ لگادی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرپور خاص
(فوٹو: جیو نیوز)

گزشتہ روز کراچی میں ڈومینو اور کے ایف سی پر حملوں کے بعد میرپور خاص میں بھی غیر ملکی فوڈ فرنچائز مشتعل افراد کا نشانہ بن گئی۔ مظاہرین نے فرنچائز پر پتھراؤ کیا اور فرنچائز کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے معروف کاروباری علاقے حیدر آباد روڈ پر واقع فوڈ فرنچائز پر منگل کی رات مشتعل افراد نے حملہ کیا اور پتھراؤ کرتے ہوئے فرنچائز کے شیشے توڑ ڈالے۔ توڑ پھوڑ کرنے کے بعد مشتعل افراد نے فرنچائز کو نذرِ آتش کردیا۔

بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر جا پہنچی اور ہوائی فائرنگ کرکے مشتعل حملہ آوروں کو منتشر کردیا۔ 11 افراد کو حراست میں لینے کے بعد صورتحال قابو میں آگئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق مشتعل افراد نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیاجس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 5پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔

قبل ازیں کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ اتحاد میں فوڈ چین کے ایف سی اور ڈومینوز کے ریسٹورنٹس پر مشتعل افراد نے دھاوا بول کر شیشے توڑ دئیے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فرنچائز پر درجنوں افراد نے مل کر حملہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد مبینہ طور پر فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔

Related Posts