گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sanam marvi
sanam marvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر سے علیحدگی کے لیےعدالت میں خلع کی درخواست دائر کردی۔

لوک و صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے لاہور کی فیملی کورٹ میں اپنے وکیل کے توسط سے شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے درخواست دائر کی۔

صنم ماروی نےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ حامد علی سے 2009 میں شادی ہوئی مگر شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا تھا، شوہر ان پر تشدد کرنے سمیت ان کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کرتے ہیں اور وہ شوہر کے ایسے رویے برداشت کرکے تھک گئی ہیں۔

درخواست میںمؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان دونوں کی شادی مکمل اسلامی روایات کے مطابق ہوئی اور جوڑے کے 3 بچے بھی ہیں جن کی وجہ سے گلوکارہ شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر نے مارپیٹ کے دوران ایک بار گلا دبانے کی بھی کوشش کی ، اب وہ مزید شوہر کا تشدد اور نازیبا زبان برداشت نہیں کر سکتیں، اس لیے عدالت ان کے خلع کی ڈگری جاری کرے۔

عدالت میں خلع کی درخواست دائر کیے جانے سے چند ماہ قبل گلوکارہ اور ان کے شوہر کے درمیان اختلافات کی خبریں شائع ہوئی تھیں، صنم ماروی نے ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا تھا تاہم اب انہوں نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔حمزہ علی عباسی

واضح رہے کہ گلوکارہ کی شوہر حامد علی بہلول کے ساتھ دوسری شادی ہے جن سے ان کے تین بچے ہیں، ان کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو 2009 میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

Related Posts