لاہور میں دھند کا راج برقرار، موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں دھند کا راج برقرار، موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک بند
لاہور میں دھند کا راج برقرار، موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک بند

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت  لاہور میں آج بھی شدید سردی اور دھند کا راج برقرار ہے جس کے دوران موٹر وے کو ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے دوران عوام کو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کرنا چاہئے جبکہ رفتار کم رکھنے کے ساتھ ساتھ اچانک بریک لگانے سے اجتناب کرنا چاہئے۔

لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخو پورہ انٹرچینج تک شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، عوام کو بلا ضرورت سفر سے گریز کرنا چاہئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق سفر کے دوران ہیڈ لائٹ کو لو بیم پر رکھنا چاہئے جبکہ سفر شروع کرنےسے قبل ہیلپ لائن 130 سے مدد لینا اور موبائل فون ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل   دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو ٹول پلازہ راوی سے لے کر خانقاہِ ڈوگراں انٹرچینج تک بند کر دی گئی۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند موجود ہے۔

ٹول پلازہ راوی سے خانقاہِ ڈوگراں انٹرچینج تک تین روز قبل موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، اس کے علاوہ ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور انٹرچینج تک دھند کے باعث حدِ نگاہ 25 سے 120 میٹر رہ گئی۔

مزید پڑھیں: دھند کا راج برقرار، موٹر وے چند مقامات سے بند

Related Posts