وزیر اعظم عمران خان کا ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کو خراجِ تحسین

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
وزیر اعظم عمران خان کا ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کو خراجِ تحسین
وزیر اعظم عمران خان کا ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مسلم دنیا کا سب سے تجربہ کار سربراہ قرار دیا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مہاتیر محمد مسلم دنیا کے تجربہ کار ترین اور قابلِ تقلید حکمران ہیں، انہیں بھی میری طرح مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

پیغام میں  عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم مہاتیر محمد کو بھی انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جو میری حکومت میں تحریکِ انصاف کو درپیش رہے۔ ملائشیاء کو بھی دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا۔

ملائشین ہم منصب کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملائشیاء میں مہاتیر محمد کو بھی اہلِ سیاست سمیت مختلف مافیاز کا سامنا رہا جو ملائشیاء کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا رہا تھا۔

مہاتیر محمد کو مسلم دنیا کا عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں ایسے مسائل درپیش رہے جن کے دوران ملائشیاء کے ریاستی ادارے تباہ و برباد ہو کر رہ گئے۔