کوالالمپور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، مسلم ممالک کو درپیش چیلنجز سمیت باہمی روابط کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نےشاہ محمود قریشی نےملائیشین وزیراعظم کووزیر اعظم عمران خان کی طرف سے تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے مابین بہت گہرے دوستانہ تعلقات ہیں ،رواں سال پاکستان کے قومی دن کے موقع پر آپ کے دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں ابھی تک لوگوں کے دلوں میں تازہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے مسئلے پر ملائیشیا کی طرف سے پاکستانی موقف کی غیر متزلزل اور بھرپور حمایت پر آپ کے ممنون ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی قابل صد ستائش ہے کہ ملائیشیا نے بھارتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنا اصولی موقف برقرار رکھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 93واں روز، عوام ضروریاتِ زندگی سے بدستور محروم