وزیر اعظم نے سندھ میں گورنر راج کو مسترد کردیا ہے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے سندھ میں گورنر راج کو مسترد کردیا ہے۔شاہ محمود قریشی
وزیر اعظم نے سندھ میں گورنر راج کو مسترد کردیا ہے۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ میں گورنر راج کو مسترد کردیا ہے جبکہ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے سیاسی کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گورنر راج سے متعلق سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ہی اپنا مؤقف دے چکا ہوں، میں تو پہلے سے ہی گورنر راج کے خلاف ہوں۔پولیٹیکل کمیٹی نے بھی فیصلہ مسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم عثمان بزدار کوہٹانے پر غور کر رہے ہیں۔فواد چوہدری 

گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ  پی پی پی چیئرمین بلاول نے او آئی سی سے متعلق جذباتی فیصلہ کیا جس پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ اجلاس کی تاریخیں بتادی گئی تھیں، اپوزیشن کو اجلاس کا احترام کرنا ہوگا، تحریک عدم اعتماد بعد میں ہونی چاہئے تھی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے منحرف اراکینِ قومی اسمبلی نے ابھی تک اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا، قانونی ٹیم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ ارکان نااہل ہوئے تو نااہلی تاحیات ہوگی یا نہیں۔ 

انہوں نے ہارس ٹریڈنگ کے متعلق رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ کچھ اراکین سے اپوزیشن نے ٹکٹس کا وعدہ کرلیا، اراکین کو سوچنا ہوگا کہ ماضی میں بھی ٹکٹ دینے کے وعدے تو کیے گئے تاہم بعد ازاں ان سے کنارہ کشی اختیار کر لی گئی۔ 

Related Posts