اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کے ایل سمٹ میں شرکت نہ کرنے سےترکی سے ہمارے تعلقات سے متاثرنہیں ہوئے، ترک صدر کی پاکستان آمدسے قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم مخالف قوتیں تقسیم کا تاثر پھیلا رہی ہیں ،والاالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے سے ہمارے تعلقات دیگرمسلم ممالک سے متاثرنہیں ہوئے۔
شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ مسلم امہ میں کوئی دو بلاکس نہیں بن رہے ،ترکی اور ملائیشیا سے ہمارے تعلقات تاریخی اور مثالی ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان اس بات کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترک صدر کی پاکستان آمد کے بعد ترکی سے خراب تعلقات کی قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی، ترک صدرکا مسئلہ کشمیرپرموقف دوٹوک اور واضح ہے، پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کی مدد میں پیش پیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے