شاہ محمود قریشی کورونا وائرس سے صحتیاب، ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی کورونا وائرس سے صحتیاب، ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
شاہ محمود قریشی کورونا وائرس سے صحتیاب، ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

اسلام آباد:وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے جس کے بعد دفترِ خارجہ نے بھی ان کی صحتیابی کی تصدیق کردی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وزیرِ خارجہ کی صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار اور دعائیں کیں۔

قبل ازیں وزیر خارجہ نے وائرس کی روک تھام کیلئے قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام تر ملاقاتیں اور سیاسی و قومی سرگرمیاں منسوخ کردی تھیں۔

صحتیابی کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تشخیص کے بعد میرا علاج فوری طور پر شروع کیا گیا جس سے میری صحت بہتر ہوتی گئی۔ مجھے صحتیاب افراد کا پلازمہ دیا گیا جس سے کورونا سے نجات ملی۔

راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ میں گھر واپسی کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ کورونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ منفی آئے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے اور تصدیق کی ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے 11 روز قبل  تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

Related Posts