ایک سال میں ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایک سال کے عرصے میں حکومت کی کارکردگی خوش آئند ہے جبکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 12 ماہ کے دوران 32 فیصد کمی لائی گئی جبکہ ہمیں معیشت تباہی کے دہانے پر ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کابھارت کومنہ توڑ جواب دینےپرپاک فو ج کوسلام

وزیر خارجہ نے کہا کہ جب حکومت تحریک انصاف کے ہاتھ میں آئی تو اس وقت قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل بڑھتا چلا جا رہا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملکی برآمدات سکڑتی جارہی تھیں، اس کے برعکس درآمدات میں اضافہ ہورہا تھا جس سے ملک کو نقصان پہنچا۔ آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کے ثمرات نظر آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کی عزم و ہمت کی داد دینی چاہئے جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں جبکہ ہمارا ٹیکس سے جی ڈی پی کا تناسب جنوبی ایشیاء میں سب سے کم تھا۔

مالیاتی اعدادو شمار  کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی اور 3 ماہ میں ٹیکس وصولی میں 15 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس سے مجموعی طور پر خسارہ 64 فیصد کم ہوا۔

یاد رہے کہ اس سےقبل  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاشی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اقتصادی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی دو روز قبل  شیئر کردہ تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلاتِ زر میں 17 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں واضح کمی آئی ہے۔

شیئر کردہ تفصیلات کے مطابق ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ملکی برآمدات میں 5 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا ہے جو قابل اطمینان ہے۔

مزید پڑھیں: ایک سال کے اندر معیشت کو پٹڑی پر لانا معاشی ٹیم کی اہم کامیابی ہے۔وزیر اعظم

Related Posts