ایک سال کے اندر معیشت کو پٹڑی پر لانا معاشی ٹیم کی اہم کامیابی ہے۔وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک سال کے اندر معیشت کو پٹڑی پر لانا معاشی ٹیم کی اہم کامیابی ہے۔وزیر اعظم
ایک سال کے اندر معیشت کو پٹڑی پر لانا معاشی ٹیم کی اہم کامیابی ہے۔وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم نے ایک سال  میں اپنا کام کردکھایا، جبکہ ایک سال کے اندر معیشت کو پٹڑی پر لانا ایک اہم کامیابی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاشی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اقتصادی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت داتا گنج بخش کا 976واں عرس لاہور میں شروع، 3روز تک جاری رہے گا

وزیراعظم عمران خان کی شیئر کردہ تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلاتِ زر میں 17 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں واضح کمی آئی ہے۔

شیئر کردہ تفصیلات کے مطابق ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ملکی برآمدات میں 5 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا ہے جو قابل اطمینان ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سامان کی  حوصلہ شکنی کی پالیسی کے تحت درآمدات میں 18 اعشاریہ 6 فیصد کمی آئی جبکہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 111 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا۔ غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں اس سے بھی زائد اضافہ ہوا جو 194 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان  عمران خان نے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔وزیر اعظم کی ہدایت

Related Posts