وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا مصر سے 10 برس سے معطل تعلقات کی بحالی کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہانگیر ترین ہتھکنڈے نہ اپنائیں، عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔وزیرِ خارجہ
جہانگیر ترین ہتھکنڈے نہ اپنائیں، عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔وزیرِ خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قاہرہ: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے مصر سے گزشتہ 10 برس سے معطل تعلقات کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری قیادت نے ہمارے لیے قابلِ قدر جذبات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے مصر کے ساتھ تعلقات گزشتہ 10 برس سے تعطل کا شکار تھے جو از سرِ نو بحال ہوئے ہیں۔ کل مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے ساتھ ہماری نشست بہت اچھی رہی۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مصر کے صدر نے وزیرِ اعظم عمران خان کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔ اور مسلم امہ سے متعلق اپنے ویژن کا بھی اظہار کیا ہے جبکہ دورۂ مصر کے دوران مصری ہم منصب سامح شکری سے بھی ملاقات ہوئی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مصری ہم منصب سامح شکری سے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے گئے۔ دونوں ممالک نے مشاورت کے ساتھ آئندہ کیلئے ایک جامع حکمتِ عملی ترتیب دی ہے۔ آئندہ ماہ پاک مصر اعلیٰ سطحی سیاسی کمیشن کا مشاورتی اجلاس ہونے والا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپریل میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مصر کا دورہ کریں گے جن کے دورۂ مصر کے دوران پاک مصر دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اہم پیشرفت ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مصر کے 2روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ مصری ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیر خارجہ مصر کے تاجروں اور پاکستانی برادری سے ملاقات کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مصر روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ مصر مسلم امہ کا اہم ملک اور افریقہ کیلئے گیٹ وے ہے، افریقی ممالک سے تجارتی تعلقات حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں، دونوں ممالک میں معاشی تعاون کے فروغ کیلئے امکانات موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر مصر روانہ

Related Posts