فلائی دبئی اور ایئر بلو نے کوئٹہ سے اپنے فلائیٹ آپریشنز کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلائی دبئی اور ایئر بلو نے کوئٹہ سے اپنے فلائیٹ آپریشنز کا آغاز کردیا
فلائی دبئی اور ایئر بلو نے کوئٹہ سے اپنے فلائیٹ آپریشنز کا آغاز کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: فلائی دبئی اور ایئر بلو کی جانب سے کوئٹہ سے اپنے فلائیٹ آپریشنز کا دوبارہ آغاز کردیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز نے 27 نومبر 2021 اور ایئر بلو کی پروازنے 20 نومبر 2021 کے بعد پہلی مرتبہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

فلائی دبئی نے تکنیکی اور ائیر بلو نے اپریشنل وجوہات کی بنا پر اپنے اپنے فلائیٹ اپریشنز محدود مدت کے لئے موخر کئے تھے،فلائی دبئی کوئٹہ سے روزانہ دبئی کے لیے ایک جبکہ ایئر بلو کوئٹہ سے کراچی ہفتہ میں دو فلائیٹس اپریٹ کرے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں گھنٹوں تاخیر پرمسافر رل گئے،ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 9754 کے مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا۔

مسافروں نے جہاز کے اندر ہی احتجاج شروع کردیا۔سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں گھنٹوں تاخیرپر مسافر رل گئے،ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 9754 کے مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا۔

مسافروں نے جہاز کے اندر ہی احتجاج شروع کردیا جبکہ مسافروں کی جانب سے پی آئی اے کیخلایف نعرہ بازی بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

ترجمان پی آئی اے کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث ریاض سے اڑنے والی پرواز دمام اتاری گئی،کپتان نے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پرجہاز کو اسلام آباد لے جانے سے انکار کردیا،جس پر طیارے کا رخ اسلام آباد کے بجائے ریاض کی طرف موڑدیا گیا۔

Related Posts