2023ء سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے،شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2023ء سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے،شاہ محمود قریشی
2023ء سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے،شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دو سال سے عالمی معیشت بھی بحرانو ں کی زد میں ہے، 2023ء سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے،اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے نہ ان ہاؤس تبدیلی آئیگی اور نہ حکومت ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو شکست ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک نہ کوئی فلیٹس ہیں، نہ کوئی اکاؤنٹس ہیں اور نہ ہی کسی کا باہر جانے کا پروگرام ہے، عوام میں سے ہیں اور عوام کے ساتھ ہی رہیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے نہ ان ہاؤس تبدیلی آئیگی اور نہ حکومت ختم ہوگی، اپوزیشن کو شکست ہوگی اور تحریک انصا ف کی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں کرپشن اور اپنو ں کو نوازنے کے چکرمیں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا، بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا تدارک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 سال خلوص نیت سے تمام وسائل اور توانائیاں عوامی ترقی پر صرف کریں گے اور انشاء اللہ 2023ء کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف ملک بھر میں پھرپور کامیابی حاصل کریگی۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن دو کے بجائے تین مارچ کر لے، کچھ نہیں ہو گا،شیخ رشید

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھی الیکشن کا وقت نہیں نہ ہی الیکشن کی تیاریاں ہیں۔

Related Posts