سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان
سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں طویل تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا پڑا۔ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 9754 کے مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا۔

مسافروں نے جہاز کے اندر ہی احتجاج شروع کردیا۔سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں گھنٹوں تاخیرپر مسافر رل گئے۔

ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 9754 کے مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا،مسافروں نے جہاز کے اندر ہی احتجاج شروع کردیا جبکہ مسافروں کی جانب سے پی آئی اے کیخلایف نعرہ بازی بھی کی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث ریاض سے اڑنے والی پرواز دمام اتاری گئی،کپتان نے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پرجہاز کو اسلام آباد لے جانے سے انکار کردیا،جس پر طیارے کا رخ اسلام آباد کے بجائے ریاض کی طرف موڑدیا گیا۔

ریاض پہنچنے پر مسافروں نے جہاز کے اندر شورشرابہ کرتے ہوئے جہاز سے اترنے سے انکارکردیا،صورتحال کشیدہ ہونے پر ریاض ایئرپورٹ پر سیکیورٹی عملے کو طلب کرکے قابو کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نے 5سال بعد مشہد کیلئے پروازیں شروع کردیں

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی سیفٹی کیلئے کپتان کا مکمل پرسکون اورآرادہ ہونا ضروری ہے،کپتان اور عملے کے آرام کرنے کے بعد طیارے کے مسافروں کو رات اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔

Related Posts