کراچی: سندھ میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 518 افراد جاں بحق جبکہ 15 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، فوکل پرسن فلڈ ریلیف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں 20 اگست سے آج تک سیلاب کے باعث بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ فوکل پرسن فلڈ ریلیف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں متاثرین کیلئے قائم کیے گئے کیمپس کی تعداد 1975 ہے۔
انصاف میں دیر یا ناانصافی؟ 18سال بعد فیصلہ حق میں آنے پر عمر رسیدہ شہری جاں بحق