بھارت نے سیلابی ریلا چھوڑ دیا، دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے سیلابی ریلا چھوڑ دیا، دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
بھارت نے سیلابی ریلا چھوڑ دیا، دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

لاہور: پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت نے دریائے راوی میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا ہے جو پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا، ریلے کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنے یومِ آزادی کے دوسرے ہی دن پاکستان میں سیلابی ریلا چھوڑا جس کے بعد جسٹر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہورہی ہے جہاں پانی کا بہاؤ 40 ہزار کیوسک تک جا پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان، پاک فضائیہ کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

گزشتہ روز بھی بھارت کی نریندر مودی حکومت کی جانب سے دریائے راوی میں اچھ بیراج سے 1 لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کے باعث پی ڈی ایم نے سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلق اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا آج شاہدرہ تک پہنچ جائے گا۔ دریائے راوی میں آئندہ 1روز میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جس سے پنجاب کے مختلف ڈویژنز متاثر ہوسکتے ہیں۔

ممکنہ سیلاب کے نتیجے میں لاہور، نارووال، اوکاڑہ، شیخو پورہ، ساہیوال، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام نے متعلقہ اداروں کو سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts