دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جس کے پیشِ نظر حکومت نے قریبی آبادیوں کو فلڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں جھانگڑہ شرقی اور مضافات کے علاقوں کیلئے فلڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے دریا کنارے آباد لوگوں کو نوٹسز جاری کردئیے جبکہ دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
مردان کے اسپتال سے نوزائیدہ بچہ اغوا
خدشہ ہے کہ دریائے ستلج سے 2 سے ڈھائی لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرے گا۔ دریا میں سیلابی ریلے کے باعث مقامی آبادی کے زیرِ آب آنے کے خدشات زور پکڑ گئے جس کی وجہ بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پونگ ڈیم سے 1 لاکھ 41 ہزار کیوسک جبکہ بھاکرا ڈیم سے 83 ہزار 703 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر گنڈا پور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوا۔
حال ہی میں ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بکھرا ڈیما ور پونگ ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ جانے کے باعث ممکنہ طور پر بھارت اضافی پانی پاکستانی دریاؤں میں چھوڑ دے گا جس سے پاکستان کا اچھا خاصا رقبہ زیرِ آب آسکتا ہے۔
مجموعی طور پر بھارت نے دریائے ستلج میں 2 لاکھ 25 ہزار 663 کیوسک پانی چھوڑ دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پاکستانی حدود میں 1 لاکھ 25 ہزار کیوسک تک پانی داخل ہوگا جبکہ 24 گھنٹوں میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آئے گا۔