پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران ٹیلے سے گر کر زخمی ہو گئیں جس سے ان کے پاؤں میں فریکچر آگیا۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار ملکو اور اداکارہ و گلوکارہ فضا علی گانے کی ویڈیو عکس بند کرنے میں مصروف تھے، اسی دوران فضا علی کا ٹیلے سے پاؤں پھسلا اور وہ گر کر زخمی ہوگئیں۔
اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کو وائرل ویڈیو میں واقعے کے بعد زخمی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ قصور کے نواحی علاقے میں جاری شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اداکارہ نے سردرد کی شکایت بھی کی۔
گزشتہ ماہ اداکارہ فضا علی نے اپنی شادی اور طلاق کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میری فواد سے شادی ہوئی تو میں کراچی میں رہتی تھی اور وہ مجھے اپنے کام کے باعث لاہور لے گئے۔
گفتگو کے دوران اداکارہ فضا علی نے مزید کہا کہ میرے سابق شوہر چنیوٹی خاندان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت تھے۔ انہوں نے نہ مجھے کبھی گالی دی، نہ جھڑکا اور نہ مارپیٹ کی۔
مشہورومعروف اداکارہ ومیزبان فضا علی نے اگست کے دوران اپنی شادی اور طلاق کے بارے میں گفتگو کے دوران بتایا کہ انہوں نے 10 سال بعدشادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔
فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق نامی بزنس مین سے شادی کی تھی ، 2017 میں طلاق ہوگئی اوران کی ایک بیٹی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے جگن کاظم کے ہمراہ مارننگ شو میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں: فضا علی کے 10سال بعد شادی ختم کرنے کے حوالے سے اہم انکشافات