کشتی سمندر میں ڈوبنے سے کراچی کے کتنے ماہی گیر لاپتہ ہوگئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The fisherman's boat sank in the open sea in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سمندر میں شکار کیلئے جانے والے ماہی گیروں کی کشتی کھلے سمندر میں ڈوب گئی، حادثے میں 50ماہی گیر لا پتہ ہوگئے، تلاش شروع کردی گئی۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی حجاموکری کےقریب کھلے سمندرمیں ڈوب گئی،کشتی میں 50 ماہی گیرسوارتھے، ماہی گیروں کاتعلق ابراہیم حیدری سےہے جو مچھلی کے شکار پر گئے تھے۔

ترجمان کمال شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ابراہیم حیدری کشتی ڈوبنے کے بعد سے ماہی گیروں سے رابطہ نہیں ہوسکا، ٹیموں کو ماہی گیر کی تلاش کیلئے روانہ کردیا گیا۔حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھہ کا درمیانی علاقہ ہے جبکہ کراچی سے کشتی کے ڈوبنے کا مقام پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں ، کوسٹل میڈیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شائد تیز ہوا کی وجہ سے کشتی سمندر میں الٹنے کی وجہ سے ڈوب گئی ہے تاہم حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔

کمال شاہ نے بتایا کہ سمندر میں ڈوبنے والے ماہی گیروں کی تلاش کیلئے ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں، امید ہے کہ جلد ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا جائیگا۔

Related Posts