کراچی، بفرزون مارکیٹ کے مچھلی چاول، ذائقے اور لذت میں اپنی مثال آپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے بفرزون کی مچھلی مارکیٹ میں دستیاب مچھلی چاول ذائقے اور لذت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ مچھلی چاول فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ 120 روپے کی ایک پلیٹ کے ساتھ چاول بے حساب دئیے جاتے ہیں۔

بفر زون میں گرما گرم مچھلی چاول فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس ہوٹل کو قائم ہوئے 11 سال ہو گئے ہیں۔ ہم اپنے گاہکوں کی یہ من پسند سوغات تیار کرنے سے قبل مچھلی مارکیٹ سے تازہ مچھلی خریدتے ہیں جسے بہت اہتمام کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے چھ مزیدار کھانے، کراچی ایٹس 2022 ضرور آمائیں

مچھلی چاول فروخت کرنے والوں کے مطابق مچھلی کو اچھی طرح صاف کرلینے کے بعد اسے فرائی کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں مصالحہ بنا کر فرائی کی گئی مچھلی اس میں ڈال دی جاتی ہے جبکہ  چاولوں کی تیاری کیلئے زیادہ مصالحہ جات استعمال نہیں کیے جاتے۔

چاولوں کے متعلق ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ ہم سادہ چاولوں کو ابال کر مچھلی کے ہمراہ پیش کرتے ہیں۔ چاول اور مچھلی کی ڈش تیار کرنے میں کم از کم 3 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ 100 سے 120 روپے میں دستیاب مچھلی چاول پیٹ بھر کر کھائے جاسکتے ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم مچھلی بڑے شوق سے کھاتی ہے۔ ہر وقت ہوٹل میں رش رہتا ہے۔ ہم مختلف قسم کی مچھلیاں مزیدار انداز سے پیش کرتے ہیں۔ دوپہر کے وقت ہوٹل میں اتنے گاہک جمع ہوجاتے ہیں کہ پاؤں دھرنے کو جگہ نہیں بچتی۔