کراچی کے چھ مزیدار کھانے، کراچی ایٹس 2022 ضرور آمائیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے چھ مزیدار کھانے، کراچی ایٹس 2022 ضرور آمائیں
کراچی کے چھ مزیدار کھانے، کراچی ایٹس 2022 ضرور آمائیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی ایٹس 2022 کا حال ہی میں آغاز ہوا اور اس حوالے سے کراچی والے بہت پرجوش ہیں! کیونکہ کراچی میں کورونا کی پابندیوں کے بعد سب سے بڑے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیاجارہا ہے۔

یہاں پر بانا چپس اور چیز کیک بھی دستیاب ہے، غرض کھانے پینے کی وہ اشیاء جو آپ کی پسندیدہ ہیں اگر آپ کو کھانی ہیں تو آپ کراچی ایٹس 2022 پر ضرور تشریف لائیں۔

ہیلومی چیز فرائز:

Nefis Food’s Halloumi پر موجود پنیر فرائز کھانے کے لئے زبردست چیز ہے، یہ بنیادی طور پر ترکی کا پنیر ہے اور پہلی بار پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے۔

جو چیز اسے خاص بناتی ہے وہ اس کی ساخت ہے۔ یہ انتہائی خوش ذائقہ ہے، جب آپ اس کی بائٹ لیتے ہیں تو یہ آپ کو انتہائی لطف اندوز معلوم ہوتی ہے۔

اسٹرابیری چیزکیک شیک:

شیک این بیک کا اسٹرابیری چیزکیک شیک کھانے پینے کی شوقین افراد اور وہ لوگ جو چیز کیک کھانا پسند کرتے ہیں زبردست چیک ہے، یہاں جو مکس چیک پیش کیا جاتا ہے اسے ‘میکسیکن ڈرنک’ کہا جاتا ہے جو انتہائی لذیذ ہوتا ہے۔ یہاں مجموعی طور پر دس قسم کے مشروبات پیش کئے جاتے ہیں۔

پنجابی ڈھابہ:

پنجابی ڈھابہ دیسی اقسام کا کھانا پیش کر رہا ہے۔ اس سٹال پر خوش ذائقہ چائے سے لے کر کرسپی گول گپے، مکئی کی روٹی، سرسوں کا ساگ دستیاب ہے، تمام اشیاء 250 روپے سے کم قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔

پلڈ بوبس:

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ‘Pulled Bobs’ کیا ہے؟ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس میں استعمال ہونے والے گوشت کو 10گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکایا جاتا ہے، جو کھانے میں انتہائی لذیذ اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔

بنانا کرسپ:

ماما جون کی بنانا کرسپ ایک منفرد ڈش ہے جسے آپ ضرور آزمائیں، تلے ہوئے بنانا کرسپ جن میں مختلف مصالحے استعمال کئے جاتے ہیں، انہیں ضرور آزمائیں۔

ٹیکوس:

ٹیکو انتہائی منفرد اور خوش ذائقہ چیز ہے، جسے آپ ضرور آزمائیں، آپ اسے انتہائی کم قیمت یعنی 200سے 350میں خرید سکتے ہیں۔

Related Posts