لندن : انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائیگا ۔
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 تک سنچورین، دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2020ء کو کیپ ٹائون، تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک پورٹ الزبتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا ۔
اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم دو ٹور میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو کیپ ٹائون ، دوسرا 7 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائیگا۔
مزید پڑھیں:پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں دھوم مچا دی