جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر ڈربن میں فائرنگ کے نتیجے میں معروف گلوکار کیرنن فوربز اپنے دوست سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے گلوکار اے کے اے (کیرنن فوربز) کو دوست کے ہمراہ گولی مار کر قتل کیا گیا۔ نامعلوم مسلح حملہ آور بہت تیزی سے آیا اور انتہائی قریب سے ریپر کیرنن فوربز کے سر پر گولی مار دی۔
کیا آپ نے نئی فلم ’یور پلیس اور مائن‘ دیکھی ہے؟
معروف گلوکار اے کے اے کے والدین ٹونی اور لن فوربز نے اپنے بیٹے کے مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ ہمارے بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے۔
پینتیس سالہ گلوکار اے کے اے نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے اور متعد بار بلیک انٹرٹینمنٹ ٹی وی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئے۔ ان کو ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈ کیلئے بھی ایک بار نامزدگی مل چکی ہے۔
ڈربن پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دو مسلح افراد گلی کی دوسری جانب سے گلوکار کے قریب آئے اور گلوکار کے ساتھ ساتھ اس کے دوست کو بھی قریب سے گولی مار کر قتل کردیا۔
میئر ڈربن مکسولسی کاؤنڈا کا کہنا ہے کہ معروف ریپر اے کے اے جمعہ کے روز ایک کلب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے تھے، جس سے قبل انہیں قتل کردیا گیا، جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔
Restaurant where SA rapper AKA was shot and killed in Durban release CCTV footage that shows how the tragic incident unfolded. pic.twitter.com/XxSC9ffCHG
— DiDi (@kweku_derrick) February 12, 2023
اپنے قتل سے 6 گھنٹے قبل اے کے اے نے اپنے آنے والے البم ماس کنٹری کے متعلق ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ البم اسی مہینے ریلیز کیا جائے گا اور وہ مداحوں سے ویڈیو کالز پر بات کریں گے۔
تاحال قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چلایا جاسکا۔ ابتدائی تحقیقات سے قتل ذاتی دشمنی اور ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ نظر آتا ہے تاہم جنوبی افریقہ کی پولیس قتل کی وجوہات پر تحقیقات کر رہی ہے۔