یریوان: آرمینیا میں جمعرات کو ایک فوجی بیرک میں آگ لگنے سے 15 فوجی ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ ایک فوجی یونٹ کے انجینئر اور سنائپر کمپنی کی بیرکوں میں لگی، جس کے باعث پندرہ فوجی ہلاک ہوگئے،تین (دیگر) سروس مینوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
وزیر دفاع نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کابینہ کے اجلاس کو بتایا کہ یہ واقعہ ”آگ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کا نتیجہ تھا، جس کے دوران ممنوعہ اشیاء کا استعمال کیا گیا”۔
مزید پڑھیں:بھارتی خاتون ریسلر کا ایڈمنسٹریٹر اور کوچ پر جنسی زیادتی کا الزام
انہوں نے کہا کہ ”ہم پٹرول کے بارے میں بات کر رہے ہیں،” پاپیکیان نے اس واقعے پر فوج کے ایک کور کمانڈر اور کئی سینئر افسران کو برطرف کر دیا۔