کراچی فش ہاربر پرآگ لگنے کے باعث 9 لانچیں جل گئیں، کروڑوں کا نقصان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی فش ہاربر پرآگ لگنے کے باعث 9 لانچیں جل گئیں، کروڑوں کا نقصان
کراچی فش ہاربر پرآگ لگنے کے باعث 9 لانچیں جل گئیں، کروڑوں کا نقصان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد کے ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث قریب کھڑی فش ہاربر کی لانچوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس سے 9 لانچیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاک بحریہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا۔ریسکیو اور فائر فائٹرز نے  موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کی جس سے آگ  بجھا دی گئی، تاہم کولنگ کا عمل اب تک جاری ہے۔

محکمہ فشریز حکام کے مطابق ہوٹل میں نامعلوم وجوہات کے باعث لگنے والی آگ سے 9 لانچیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

فشریز حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ حکام سے شکایت کے باوجود فش ہاربر پر ہوٹل موجود ہیں۔ ہوٹلوں پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ لانچوں پر تکنیکی ضروریات کے تحت لگی چربی اور چونا آگ کی شدت میں اضافہ کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد ہوا تیز ہونے کے باعث اس میں تیزی آئی جس کے نتیجے میں لانچوں میں بے پناہ نقصان ہوا جس کی درست مالیت کا اندازہ لگانے کے لیے لانچوں کے تفصیلی جائزے کی ضرورت ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد میں ٹریفک حادثے کے باعث 1 شخص موقعے پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اُس کے ساتھ سفر کرنے والی 2 خواتین زخمی تھیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا نام ذیشان عباسی تھا جس کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کی گئی۔ 

مزید پڑھیں: کراچی میں ٹریفک حادثے کے باعث 1 شخص جاں بحق 

Related Posts