کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ناکارہ طیارے میں آتشزدگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ناکارہ طیارے میں آتشزدگی
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ناکارہ طیارے میں آتشزدگی

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی جس کے خلاف سول ایوی ایشن حکام حرکت میں آ گئے  اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو کال دی گئی۔

سول ایوی ایشن اور  فائر فائٹرز نے موقعے پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق آگ پہلے ناکارہ طیارے  کے قریب موجود جھاڑیوں میں لگی جو بڑھ کر طیارے تک جا پہنچی  جسے شعبۂ ائیر سائیڈ کی غفلت قرار دیا جارہا ہے۔

جھاڑیوں کو بر وقت کاٹا نہیں گیا  جس کے باعث جھاڑیوں میں لگنے والی آگ طیارے تک جا پہنچی جس کا نوٹس لیتے ہوئے سول ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔اگر یہ واقعہ جھاڑیوں کے بر وقت نہ کاٹے جانے کے باعث پیش آیا تو اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی تاہم آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد کے علاقے تین ہٹی اور زمزمہ میں خوفناک آتشزدگی کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے  فائر بریگیڈ کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا۔ 

پانچ روز قبل کراچی کے علاقے تین ہٹی پل کے نیچے جھگیوں میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ 100 سے زائد جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کے 2 مقامات پر خوفناک آتشزدگی 

Related Posts