پشاور میں کباڑ کے گودام میں لگی ہوئی آگ نے کنٹینر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ پشاور کے علاقے رنگ روڈ میں پیش آیا جہاں کباڑ کے گودام میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرتے ہوئے قریب موجود کنٹینر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
کلر کہار، موٹر وے پر بس اور کار کے تصادم کی ویڈیو سامنے آگئی
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے فائر فائٹرز نے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پر گودام میں لگی آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے عمل میں 7 فائر ٹینڈرز اور 41 فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کار کو آگ لگ گئی جس کے باعث 5افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس حوالے سے 12روز قبل ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ اوور ٹیکنگ کے دوران کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی، درخت میں ٹکرانے سے کار کا فیول ٹینک پھٹ گیا تھا۔