آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو حکام جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب کثیر منزلہ عمارت صائمہ ٹاورز میں آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کورنگی میں دوران تقریب شادی ہال میں آگ لگ گئی

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ آگ عمارت کی بالائی منزل پر لگی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں رواں برس آگ لگنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ شہر قائد میں کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب شادی ہال میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آگ شادی ہال کی چھت پر لگی، واقعے کے وقت شادی کی تقریب منعقد کی جارہی تھی۔

ابھی شادی ہال میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے ایک فائر ٹینڈر مصروف عمل ہی تھا کہ اس دوران  آگ نے دوسرے شادی ہال کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ دونوں واقعات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Posts