کراچی: بلوچ کالونی پل کے قریب عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، کئی شہری پھنس گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FILE PHOTO

کراچی: بلوچ کالونی پل کے قریب ایک عمارت میں خوفناک آگ لگنے سے 10 افراد پھنس گئے،آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں مصروفِ عمل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ عمارت کی چھت پر 10 سے زائد افراد محصور ہو چکے ہیں۔

آگ کا آغاز دوسری منزل سے ہوا جو بعد میں تہہ خانے تک پھیل گئی جس کے باعث مزید نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

گزشتہ سال کراچی کے گلستانِ جوہر میں کامران چورنگی کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں بھی خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔

آتشزدگی کے باعث متعدد دکانیں لپیٹ میں آ گئیں، جس کے نتیجے میں دکانداروں کو اپنا سامان بچانے کے لیے جدوجہد کرنی پڑی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق فرنیچر مارکیٹ کا 40 فیصد سے زائد حصہ تباہ ہو گیا تھا اور 80 سے زیادہ دکانیں متاثر ہوئیں۔

Related Posts