کراچی میں سپر ہائی وے پر گودام میں 2مرتبہ آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ نے قابو پالیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fire broke out in a warehouse on the Super Highway in Karachi

کراچی:سپر ہائی وے پر بقائی اسپتال کے قریب فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی، گودام میں موجود گتے کو دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ اور رینجرز کے اہلکاروں نے کے ایم سی کے 5 اور بحریہ ٹاؤن کے 1 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق سپر ہائی وے پر بقائی اسپتال کے قریب فیکٹری کے پیکنگ گودام میں آگ لگی تھی۔آگ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز کے اہلکار اور فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئے۔کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد رینجرز اہلکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کچھ دیر بعد فیکٹری کے گودام میں رکھے ہوئے گتے میں آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد میں مسلح افرادکاگھرپرحملہ، بھانجا بیوی سمیت معذور، ماموں انصاف کیلئے دربدر

اس موقع پر مزید 3 فائر ٹینڈرز اور واٹر ٹینکر پانی لے کر آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئے، جبکہ بحریہ ٹاون کا بھی ایک فائر ٹینڈر پہنچ گیا جنہوں نے مل کر تھوڑی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

فائر آفیسر کامران بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کے ایم سی کے 5 اور بحریہ ٹاون کے 1 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھائی گئی۔ ابتدائی طور پر آگ بجھانے کے دوران پانی کی کمی کا سامنا تھا جس کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔

Related Posts